0
Friday 1 Jul 2022 10:52

آزادکشمیر کا 164 ارب روپے کا بجٹ منظور

آزادکشمیر کا 164 ارب روپے کا بجٹ منظور
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) قانون ساز اسمبلی نے 20 رکنی اپوزیشن کی عدم موجودگی میں مالی سال 2022.23ء کے لیے 163 ارب 7 کروڑ روپے کا بجٹ بغیر کسی رکاوٹ کے منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالمجید خان نے حکمراں پی ٹی آئی کے محمد رفیق نیئر کی سربراہی میں پینل آف چیئرمین کے رکن کی حیثیت سے ایوان میں 135 ارب ارب 2 کروڑ روپے اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 28 ارب 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کے مطالبات پیش کیے۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ جاری رکھنے کے باعث حکومت کو کسی کٹوتی کی تحریک کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایوان نے 2021.22ء کے 135 ارب 77 کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری بھی دی جس میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 22 ارب 8 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران مالی سال 2019-2. سے 2020.21 کے منظور شدہ بجٹ سے زائد اضافی اخراجات کے لیے گرانٹ کے مطالبات کی بھی منظوری دی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت اجلاس کے شروع میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے طویل تقریر کی،جس کے دوران انہوں نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے لیے مختلف شعبوں کے بارے میں کئی اعلانات کیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مجھے یہ بات کہنے میں کوئی شک و شبہ نہیں یےکہ آزاد کشمیر میں بہت جلد حقیقی تبدیلی آئے گی اور لوگ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے 1989ء کے بعد کے کشمیری مہاجرین کے ماہانہ الاؤنس میں 1,500 روپے فی کس اضافے کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے ان کی بحالی کے لیے ایک ہزار 303 مکانات کے ساتھ ساتھ ایک رہائشی کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے شہدا کے مستحق خاندانوں کے لیے نجی شعبے اور ڈونرز کے تعاون سے گھر بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو سال میں ایک بار دی جانے والی 3000 روپے کی معمولی رقم کا حوالہ دیتے ہوئے صدمے کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے بڑھا کر 12 ہزار روپے کیا جائے گا، انہوں نے غریب لڑکیوں کے لیے جہیز فنڈ کی رقم بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مظفرآباد، میرپور اور بھمبر میں قرآن اکیڈمیوں کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم تنویر الیاس نے کہا کہ مفتیوں کی خالی آسامیاں آئندہ سال پر کر دی جائیں گی، انہوں نے ان مساجد کے لیے جہاں روزانہ 5 نمازیں ادا کی جاتی ہیں، مفت بجلی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا. تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 86 پرائمری، 56 مڈل اور 61 ہائی اسکولز اور 45 انٹرمیڈیٹ کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے پہلے مرحلے میں حکومت پنجاب میں مستحق طلبا کو ایک ہزار اسکالر شپ فراہم کرے گی اور 12 ہزار افراد کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت اور وہاں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتالوں پر سخت نا پسندیدگی اور اظہار ناراضی کیا اور خبردار کیا کہ ہڑتال کے دوران کسی مریض کی موت کی صورت میں ڈاکٹروں کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش