QR CodeQR Code

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

1 Jul 2022 12:03

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تحت ملکی سکیورٹی، معاشی معاملات اور چینی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں سی پیک کے حفاظتی انتظامات سمیت امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلی ملاقات اپریل میں ہوئی تھی۔ وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قومی سلامتی، باہمی دل چسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1002125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002125/وزیراعظم-سے-ا-رمی-چیف-کی-ملاقات-ملکی-سکیورٹی-سمیت-اہم-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org