QR CodeQR Code

فاروق ستار ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے، معاملات طے پاگئے

1 Jul 2022 22:50

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، بہادرآباد میں اجلاس کے دوران فاروق ستار کو فون کرکے مرکز آنے کی دعوت دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور فاروق ستار کے درمیان معاملات طے پاگئے، سینئر سیاستدان فاروق ستار جلد ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو کل بہادر آباد مرکز آنے کی دعوت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اتوار کو جنرل ورکرز اجلاس بھی بلالیا، جس میں فاروق ستار کی باقاعدہ شمولیت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، بہادرآباد میں اجلاس کے دوران فاروق ستار کو فون کرکے مرکز آنے کی دعوت دی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہی جنرل ورکرز اجلاس بھی اتوار کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1002191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002191/فاروق-ستار-ایم-کیو-میں-دوبارہ-شمولیت-کا-اعلان-کریں-گے-معاملات-طے-پاگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org