QR CodeQR Code

علی حسین نقوی ایم ڈبلیو ایم سندھ عزاداری سیل کے چیئرمین مقرر

1 Jul 2022 23:00

کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق عزاداری سیل کے دیگر اراکین میں ندیم جعفری، محمود الحسن، طارق بدوی، میر فائق جاکھرانی، سید زین رضوی اور چوہدری اظہر حسن شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ مختار امامی، علامہ علی انور جعفری، ارشداللہ مکتبی سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔ کابینہ میں آئندہ تنظیمی لائحہ عمل اور محرم الحرام کی مناسبت سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر علامہ باقر زیدی نے کابینہ کی مشاورت سے علی حسین نقوی کو سندھ کے عزاداری سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا جبکہ عزاداری سیل کے دیگر اراکین میں ندیم جعفری، محمود الحسن، طارق بدوی، میر فائق جاکھرانی، سید زین رضوی اور چوہدری اظہر حسن شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1002194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002194/علی-حسین-نقوی-ایم-ڈبلیو-سندھ-عزاداری-سیل-کے-چیئرمین-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org