QR CodeQR Code

جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ

2 Jul 2022 00:24

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون میں مرغی کے گوشت کی قیمت 7.83، آٹا 3.76 اور سبزیاں 3.54 فیصد کم ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 27.70، آلو 25.85 ، انڈے 19.96، خوردنی تیل 18.27 فیصد اور خوردنی گھی 17.16 فیصد مہنگا ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جون کے مقابلے میں رواں سال کے چھٹے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس مہنگائی 12 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2021ء کے مقابلے میں جون 2022ء میں مہنگائی میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ (جون2022) میں شہروں میں مہنگائی 6.19 فیصد اور دیہات میں 6.57 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ مالی سال2021-22ء کے دوران مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ ہوا، مئی 2022ء کے مقابلے میں جون 2022ء میں بھی مہنگائی 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کےکےاعداد وشمار کے مطابق جون میں سب سے زیادہ اضافہ بجلی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر یا کرایوں کی مدمیں بالترتیب 52 اور 62 فیصد ہوا۔
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں 30 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں آلو کی قیمت میں 36.64، انڈے 19.98، دال مسور 17.42، دال چنا 14.03، چنے 13.62، گندم 13.03، خوردنی گھی 12.86، ٹماٹر9.03 اور چاول کی قیمت میں 11.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون میں مرغی کے گوشت کی قیمت 7.83، آٹا 3.76 اور سبزیاں 3.54 فیصد کم ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 27.70، آلو 25.85 ، انڈے 19.96، خوردنی تیل 18.27 فیصد اور خوردنی گھی 17.16 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 11.10، آٹا 4.01 اور پھلوں کی قیمت میں 3.54 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 3.63 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد  شرح 32.77 فیصد پر پہنچ گئی، ٹماٹر، پیاز، دالوں سمیت 28 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 22 روپے70 پیسے، پیاز 6 روپے 24 پیسے، دال ماش 7 روپے 18 پیسے، دال مونگ 3 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے 4 روپے 83 پیسے فی درجن، دال مسور3 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہیں جبکہ 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں برائلر مرغی، کیلے، لہسن، آٹے کا تھیلا اور خوردنی گھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002204/جون-کے-مہینے-میں-مہنگائی-کی-شرح-22-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org