0
Saturday 2 Jul 2022 00:44

بیوروکریٹس کے اندرون اور بیرون ملک کورس کیلئے جانے پر پابندی

بیوروکریٹس کے اندرون اور بیرون ملک کورس کیلئے جانے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ملکی مالی بحران اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے گریڈ 20 کے نیپا کورس پر جانے والے بیوروکریٹس کے اندرون ملک اور گریڈ 21 کے اسٹاف کالج میں جاری کورس پر گئے بیوروکریٹس کے بیرون ملک پندرہ روزہ مطالعاتی دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی سے بیرون ممالک جانے والے بیوروکریٹس کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والی 5 لاکھ روپے کی الگ سے فی کس بیوروکریٹس بچت بھی ہوگی جبکہ اندرون و بیرون ممالک کے دورے ختم ہونے سے آئندہ سے کورس کی معیاد مدت بھی کم کر دی جائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر سے گریڈ 21 سے مشروط اسٹاف کالج کے لیے تمام وفاقی و صوبائی محکموں سے آئے ہوئے بیوروکریٹس افسران اس مرتبہ جاری کورس کے دوران اور آئندہ سے بھی ملکی مالی حالات ٹھیک ہونے تک بیرون ممالک پندرہ روز کے لیے دوروں پر نہیں جایا کریں گے جبکہ اس وقت ملک بھر سے لاہور اسٹاف کالج میں آئے ہوئے تمام محکموں کے بیوروکریٹس کا گریڈ21 سے مشروط کورس جاری ہے اور وہ اس مرتبہ بیرون ممالک کسی بھی غیر ملکی دورے پر نہیں جائیں گے۔

اسی طرح ملک بھر کے تمام صوبوں میں گریڈ 20 سے مشروط جاری نیپا کورس میں شریک ہونے والے بیوروکریٹس کے بھی ملکی مالی بحران کے پیش نظر اندرون ملک ان کے بھی دورے ختم کر دیے گئے ہیں جس سے مالی اخراجات پر کافی حد تک کمی ہوگی اور بیوروکریٹس کے اندرون ملک بھی مختلف مقامات کے مطالعاتی دوروں پر آنے والے مالی اخراجات سے بچت ہوگی اور نیپا کورس میں شریک ہونے والے بیوروکریٹس کے کورس کی معیاد مدت آئندہ سے کم کر دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیوروکریٹس کے اندرون و بیرون ممالک دورے ختم کرنے کا مقصد ملکی مالی بحران پر قابو پانا ہے اور جب تک ملکی مالی حالات بہتر نہیں ہوتے اس وقت تک افسران آئندہ سے کسی بھی کورس کے دوران کہی بھی دورہ نہیں کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش