QR CodeQR Code

عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید

2 Jul 2022 00:57

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مہنگائی میں روز بروز اضافے کے تناظر میں کہا ہے کہ عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔ عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے، جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا اور IMF کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1002211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002211/عنقریب-حکومت-کا-سیاسی-جنازہ-دھوم-سے-نکلے-گا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org