0
Saturday 2 Jul 2022 01:22

ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، عمران خان

ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں آج سینیئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہریوں، صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کے ساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش