0
Saturday 2 Jul 2022 05:31

ایران کے بارے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جوبائیڈن پر حکمرانی

ایران کے بارے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جوبائیڈن پر حکمرانی
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی سپر پاور کہلانے والا امریکہ ایران دشمنی میں اب غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی فرمانبرداری پر مجبور ہو چکا ہے۔ صیہونی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے عرب ای مجلے المانیتور نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ اسرائیل کے موقع پر صیہونی حکام کی جانب سے جوبائیڈن کو ایران کے بارے قابل عمل سفارتی پالیسیوں کی ایک فہرست دی جائیگی جس پر امریکی حکومت کو عملدرآمد کرنا ہو گا۔ عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں صیہونی حکومت کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کے لئے اس پر دباؤ بڑھانے کی خاطر متعدد سفارتی تدابیر کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ صیہونی حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کے ایسے طریقے بھی موجود ہیں جو فوجی نہیں جبکہ مغرب و امریکہ نے ایران کے خلاف تاحال اپنے تمام اقتصادی و سفارتی ہتھکنڈے نہیں آزمائے!

المانیتور کے ساتھ گفتگو میں اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے یہ دعوی بھی کیا کہ ایرانی اس منصوبے سے باخبر ہیں تاہم ان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا جا سکتا ہے کہ جدید تدابیر کے مقابلے میں مزاحمت ان کے لئے سخت ہو جائے گی۔ صہیونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم جوبائیڈن کو ایران کے نئے جوہری معاہدے کے بارے متنبہ کرنا اور اسے از قبل تعین شدہ نعم البدل پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے المانیتور کا لکھنا ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم موساد جانتی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے میں امریکی واپسی ناگزیر ہے جبکہ یہ بھی موساد کا ہی تجزیہ ہے کہ دونوں فریقوں کے پاس ایرانی جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل بھی موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش