QR CodeQR Code

پنجاب میں ڈینگی وائرس نے مزید 3 مریضوں کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد 47 ہوگئی

20 Sep 2011 23:59

اسلام ٹائمز:صوبہ کے ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے رش میں کوئی کمی نہیں آئی، مریضوں کے رشتہ داروں نے شکایت کی کہ حکومتی اعلانات کے باوجود ان کے علاقوں میں سپرے کرنے کوئی نہیں آیا۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کی وباء نے بحرانی کیفیت اختیار کر لی، مزید 3 افراد اس جان لیوا مرض کے نتیجہ میں موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 47 ہوگئی، پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے رش میں کوئی کمی نہیں آئی، مریضوں کے رشتہ داروں نے شکایت کی کہ حکومتی اعلانات کے باوجود ان کے علاقوں میں سپرے کرنے کوئی نہیں آیا، دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے نجی ہسپتالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ مچھر مار سپرے کرنے والے افراد کی یومیہ تنخواہ 325 سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی ہدایت کر دی ہے، وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر سری لنکن ماہرین کے ورکنگ گروپ اور فالو اپ گروپ قائم کر دئیے گئے، جو نہ صرف سرکاری اسپتالوں کا دورہ کریں گے بلکہ شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے بھی حاصل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 100224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100224/پنجاب-میں-ڈینگی-وائرس-نے-مزید-3-مریضوں-کی-جان-لے-لی-جاں-بحق-افراد-تعداد-47-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org