QR CodeQR Code

لاہور، سینیئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

2 Jul 2022 08:31

ایاز امیر دنیا نیوز ٹی وی چینل کے دفتر سے پروگرام کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ایبٹ روڈ پر ان پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ایاز امیر کے چہرے پر زخم آئے، ملزمان ایاز میر کے ڈرائیور کا موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سنئیر صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار ایاز امیر کو لاہور میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے سروسز ہسپتال میں میڈیکل کروانے کے بعد چھ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سنیئر تجزیہ نگار ایاز امیر پر تشدد اور حملہ کا مقدمہ لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا۔ اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایاز امیر دنیا نیوز ٹی وی چینل کے دفتر سے پروگرام کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ایبٹ روڈ پر ان پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ایاز امیر کے چہرے پر زخم آئے، ملزمان ایاز امیر کے ڈرائیور کا موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سروسز ہسپتال میں میڈیکل کے بعد تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں 147،149،506،382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف ائی آر میں موبائل فون اور کیش چھیننے کا بھی ذکر کیا گیا۔ فرانزک ٹیم نے اپنے شواہد جمع کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائے گی اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1002245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002245/لاہور-سینیئر-صحافی-ایاز-امیر-پر-تشدد-کا-مقدمہ-نامعلوم-افراد-کیخلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org