QR CodeQR Code

لاہور، مولانا فضل الرحمان علیل، ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل

2 Jul 2022 20:52

ترجمان جے یو آئی  کے مطابق مولانا فضل الرحمان لبلبے کے مرض میں مبتلا ہیں، اتفاق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کے ٹیسٹ کیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج کیا جائے گا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان حج کیلئے روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان علالت کے باعث لاہور کے اتفاق ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی عیادت کی ہے۔ ترجمان جے یو آئی  کے مطابق مولانا فضل الرحمان لبلبے کے مرض میں مبتلا ہیں، اتفاق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کے ٹیسٹ کیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج کیا جائے گا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان حج کیلئے روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1002246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002246/لاہور-مولانا-فضل-الرحمان-علیل-ڈاکٹرز-ہسپتال-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org