0
Saturday 2 Jul 2022 09:42

امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور کی بلاول بھٹو سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور کی بلاول بھٹو سے ملاقات
اسلام ٹائمز ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کیساتھ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک پر پیش رفت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے یو ایس ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔ دوسری جانب  امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکا نے پاکستان میں پن بجلی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 1002254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش