QR CodeQR Code

ایاز امیر تشدد، شہباز شریف کی حمزہ شہباز کو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت

2 Jul 2022 09:59

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سینیئر صحافی ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سینیئر صحافی ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ جمعے کی رات کو لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔


خبر کا کوڈ: 1002261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002261/ایاز-امیر-تشدد-شہباز-شریف-کی-حمزہ-کو-واقعے-اعلی-سطح-پر-تحقیقات-کرانے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org