QR CodeQR Code

ماسکو، ایرانی و روسی ڈپٹی وزرائے خارجہ کی ملاقات

2 Jul 2022 10:30

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں ویانا میں روسی مشن نے ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ کے دورہ ماسکو کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ملاقات میں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کیساتھ بھی ملاقات کی ہے


اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ و مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر علی باقری نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ ویانا میں روسی مشن نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ و مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر علی باقری نے آج ماسکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روسی ڈپٹی وزیرخارجہ سرگئے ریابکوف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ روسی مشن نے لکھا کہ اس ملاقات میں اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف بھی شریک تھے۔



اس حوالے سے مزید توضیح دیتے ہوئے میخائل اولیانوف نے میڈیا کو بتایا کہ اس دوران ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی موجودگی صورتحال اور ویانا مذاکرات کے مستقبل سے متعلق انتہائی پیشہ ورانہ تبادلہ خیال ہوا۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں میرا ماننا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود، ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان ہنوز موجود ہے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے امریکہ کو مزید لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1002280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002280/ماسکو-ایرانی-روسی-ڈپٹی-وزرائے-خارجہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org