0
Saturday 2 Jul 2022 10:36

کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ مزید بڑھا دیا

کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ مزید بڑھا دیا
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ مزید بڑھا کر کراچی والوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کیلئے نئے جاری کردہ شیڈول میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ کر دیا، جبکہ پورے شہر قائد میں رات کے اوقات میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ رات کو وقفے وقفے سے 3 سے 4 گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ مستثنیٰ علاقوں میں دن میں 6 گھنٹے اور رات میں 4 گھنٹے بجلی بند ہوگی۔ اس سے قبل مستثنیٰ علاقوں میں رات کو 2 اور دن میں 6 گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر نے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات دیے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس اور تیل کے مسائل ہیں ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں دھجیاں اڑائیں، جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی، عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی نہیں مل رہی۔
 
خبر کا کوڈ : 1002281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش