QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

2 Jul 2022 14:01

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پکڑے جانیوالے مبینہ دہشت گردوں میں یعقوب، عارف سعید، عبدالصمد، محمد بلال، مزمل عارف، امین فاروق اور آصف شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امن دشمنوں کیخلاف سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر سے 7 دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کو لاہور، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے جانیوالے مبینہ دہشت گردوں میں یعقوب، عارف سعید، عبدالصمد، محمد بلال، مزمل عارف، امین فاروق اور آصف شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور نے 2 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002304/سی-ٹی-ڈی-کی-امن-دشمنوں-کیخلاف-کارروائیاں-7-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org