QR CodeQR Code

اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ

2 Jul 2022 14:08

ذرائع کے مطابق مینارٹی فورس چائینز باشندوں کی سکیورٹی پر تعینات فورس کی طرح کام کریگی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مینارٹی فورس اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کام کرے گی، چند ماہ میں مینارٹی سکیورٹی فورس پر ورکنگ مکمل کر لی جائیگی، جس کے بعد فورس باقاعدہ فعال کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ  کر لیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس راو سردار علی خان اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ورکنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مینارٹی فورس چائینز باشندوں کی سکیورٹی پر تعینات فورس کی طرح کام کریگی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مینارٹی فورس اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کام کرے گی، چند ماہ میں مینارٹی سکیورٹی فورس پر ورکنگ مکمل کر لی جائیگی، جس کے بعد فورس باقاعدہ فعال کر دی جائے گی۔ اس فورس کیلئے نئی بھرتی کیساتھ ساتھ پہلے سے موجود پولیس فورس سے بھی اہلکاروں کو منتخب کیا جائے گا۔ یہ فورس اقلتیوں کی عبادت گاہوں اور ان کے آبادیوں میں سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی اور وہاں اس فورس کی خصوصی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1002306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002306/اقلیتوں-کے-تحفظ-کیلئے-خصوصی-فورس-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org