QR CodeQR Code

پنجگور، نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کیبل کو کاٹ دیا، علاقہ میں سروسز معطل

2 Jul 2022 14:41

نامعلوم افراد نے گزشتہ شب پی ٹی سی ایل کے کیبل کو کاٹ دیا۔ جسکی وجہ سے پنجگور کے بعض علاقوں میں سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کیجانب سے افرادی قوت کی کمی اور آلات نہ ہونے کیوجہ سے مرمت نہیں کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ اور خداباداں کے درمیان پی ٹی سی ایل کے مین کیبل کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں کاٹ دیا۔ جس کی وجہ سے خداباداں سراوان کے سینکڑوں ٹیلی فون اور پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس منقطع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی ٹی سی ایل پنجگور کے پاس افرادی قوت اور بنانے کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر کیبل کی مرمت نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ مسلسل موبائل نیٹ ورکس کے کھمبوں پر حملے کے باعث مختلف کمپنیوں نے پنجگور سے پہلے ہی اپنے نیٹورک کا خاتمہ کردیا ہے اور لوگ پی ٹی سی ایل کی سروسز پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1002310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002310/پنجگور-نامعلوم-افراد-نے-پی-ٹی-سی-ایل-کیبل-کو-کاٹ-دیا-علاقہ-میں-سروسز-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org