QR CodeQR Code

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2379 ایکٹو کیسز کا اضافہ

2 Jul 2022 16:08

بھارت میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.54 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس وباء کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2379 کے اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 109568 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17092 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 326 ہوگئی ہے۔ اس دوران اس بیماری سے 29 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 525168 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 14 ہزار 684 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 590 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.54 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد ہے۔ اس دوران ملک میں 412570 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 86.32 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج صبح 8 بجے تک 9,09,776 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک 197.84 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 165 فعال کیسز بڑھ کر 29669 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3724 اضافے کے ساتھ 6543017 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70023 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002316/بھارت-میں-گزشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-کورونا-2379-ایکٹو-کیسز-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org