QR CodeQR Code

ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات

2 Jul 2022 16:31

بشار الاسد سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے مقاومتی عوام پر عالمی پابندیوں کے علاوہ صیہونی، شام میں عدم استحکام اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔ حسین امیر عبداللہیان جو شام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے دمشق پہنچے ہیں، انہوں نے آج سہ پہر جمہوری عربی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ وزارت خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کے چوتھے دورے پر دمشق پہنچنے کے بعد ان کے شامی ہم منصب فیصل المقداد نے ان کا استقبال کیا۔ دمشق پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں، لیکن ہم کسی بھی بہانے فوجی کارروائی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترم بشار اسد کا حالیہ دورہ تہران دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا موڑ ہے۔ اُن کے اس سفر کے دوران ہم دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون خصوصاََ تجارت اور اقتصاد کے میدان کے ایک نئے باب میں داخل ہوئے ہیں۔ امیر عبد اللہیان نے مزید کہا کہ آج میرے ہم منصب جناب فیصل المقداد کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کا بہترین موقع ہے۔ ہم صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور شامی سرزمین کی سالمیت کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شام کے مقاومتی عوام پر عالمی پابندیوں کے علاوہ صیہونی، شام میں عدم استحکام اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1002321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002321/ایرانی-وزیر-خارجہ-کی-شامی-صدر-بشار-الاسد-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org