0
Saturday 2 Jul 2022 16:48

بلاول بھٹو زرداری کی ایاز امیر پر تشدد کے واقعہ کی مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی ایاز امیر پر تشدد کے واقعہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد ایک تشویش ناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام ایاز امیر پر تشدد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 1002323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش