QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کی ایاز امیر پر تشدد کے واقعہ کی مذمت

2 Jul 2022 16:48

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ متعلقہ حکام ایاز امیر پر تشدد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں، اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد ایک تشویش ناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام ایاز امیر پر تشدد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 1002323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002323/بلاول-بھٹو-زرداری-کی-ایاز-امیر-پر-تشدد-کے-واقعہ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org