QR CodeQR Code

عمران خان کا خطاب، کراچی سی ویو پر بڑی اسکرین لگانے پر پی ٹی آئی اور پولیس میں تصادم

2 Jul 2022 17:44

عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے کیلئے شہر کے ساحلی علاقے سی ویو کے مقام پر بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا، تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عمران خان کے اسلام آباد جلسے کا خطاب دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین لگانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے کیلئے شہر کے ساحلی علاقے سی ویو کے مقام پر بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا، تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی، فہیم خان، بلال غفار، جمال صدیقی، شہزاد قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے گاڑیاں چھڑوا لیں۔


خبر کا کوڈ: 1002331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002331/عمران-خان-کا-خطاب-کراچی-سی-ویو-پر-بڑی-اسکرین-لگانے-پی-ٹی-آئی-اور-پولیس-میں-تصادم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org