0
Saturday 2 Jul 2022 17:56

امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں لئے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ انتقال کرگئیں

امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں لئے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ انتقال کرگئیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں لئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی وفات پاگئیں۔ ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی طویل عرصے شدید علیل تھیں اور انکی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔ عافیہ مومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1002333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش