0
Saturday 2 Jul 2022 18:34

شام کے شہر طرطوس میں اسرائیل کا میزائل حملہ

شام کے شہر طرطوس میں اسرائیل کا میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ شام کے سرکاری ذرائع نے آج صبح جنوبی طرطوس میں اسرائیل کے میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ شامی میڈیا نے آج صبح جنوبی طرطوس کے علاقے ''الحمیدیہ'' میں اسرائیل کے میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ باخبر فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح تقریباً 6:30 (ہفتہ، 2 جولائی) صیہونیوں نے مغربی طرابلس میں دریائے میڈیٹرانہ سے کئی میزائل فائر کرتے ہوئے طرطوس کے جنوب میں الحمیدیہ شہر کے اطراف میں کئی پولٹری فارموں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں دو شہری زخمی اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ مالی نقصان کی بھی اطلاع ہے۔ شامی حکومت نے متعدد بار اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی و مغربی اتحادی اُن دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں، جو شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اب تک شامی فوج نے کئی مرتبہ شام میں مقیم دہشت گرد گروہوں سے اسرائیلی ساختہ اسلحہ اور گولہ و بارود کی کھیپ دریافت کی ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی لڑاکا طیارے مسلسل لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام کے مشرق اور شمال مغرب میں اپنے اہداف پر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) نے اس حوالے سے بارہا رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاوں تلے روندتی اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش