QR CodeQR Code

کیا امپورٹڈ حکومت مارشل لاء سے بھی آگے نکل رہی ہے، علی زیدی

2 Jul 2022 19:33

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں پولیس والے وردی پہن کر ٹھپے لگا رہے تھے، عمران ریاض پر ہر تھانے میں ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے، ایاز امیر پر حملہ کیا گیا، یہ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سی ویو پر پولیس ہماری تیاری میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے مجھے ٹرک ڈرائیور بننا پڑا۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام متعلقہ حکام سے سی ویو پر اسکرین لگانے کی اجازت مانگی تھی، ادھر دیگر پارٹیوں کے بھی پروگرام ہوتے ہیں لیکن صبح سے پولیس ہماری تیاریوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں ہوا، کیا امپورٹڈ حکومت مارشل لاء سے بھی آگے نکل رہی ہے، انہوں نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جو کہ انگریزوں کا قانون ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں پولیس والے وردی پہن کر ٹھپے لگا رہے تھے، عمران ریاض پر ہر تھانے میں ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے، ایاز امیر پر حملہ کیا گیا، یہ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں بھی ان سب نے مارچ کئے، بلاول نے مارچ کیا جس میں ان کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں، انہوں نے صبح سے یہ تماشہ لگایا ہے، کہہ رہے ہیں اجازت نہیں ہے اجازت نامہ نہیں ہوتا صرف اطلاع دی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002347/کیا-امپورٹڈ-حکومت-مارشل-لاء-سے-بھی-آگے-نکل-رہی-ہے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org