0
Saturday 2 Jul 2022 22:23

مستونگ، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک

مستونگ، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک افراد کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مرنے والوں کی تلاشی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش