QR CodeQR Code

عید کے موقع پر پاکستان ریلوے کا تین اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

2 Jul 2022 23:09

پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ، دوسری کراچی اور تیسری لاہور سے روانہ ہونگی۔ پہلی ٹرین کوئٹہ سے ملتان، ساہیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور، دوسری ٹرین ملتان اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئے لاہور اور تیسری ٹرین لاہور سے کراچی تک چلے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحٰی پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ جو کوئٹہ سے روانہ ہوکر ملتان، ساہیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین ملتان اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئے لاہور پہنچے گی۔ عید کے موقع پر تیسری اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لئے چلائی جائے گی۔ عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1002362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002362/عید-کے-موقع-پر-پاکستان-ریلوے-کا-تین-اسپیشل-ٹرین-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org