QR CodeQR Code

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی شہید

3 Jul 2022 00:57

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا اور پھر کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا اور پھر کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا۔ بعد ازاں مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا، جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002378/چارسدہ-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-صحافی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org