QR CodeQR Code

صدر نے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی

3 Jul 2022 21:56

سینیٹ نے نئے وی سی کیلئے تین ناموں کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ ان ناموں میں پروفیسر نعیم، پروفیسر الیاس ظفر اور پروفیسر ڈاکٹر ثقلین نقوی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے جامعہ بلتستان کے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سینیٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی۔ سینیٹ نے نئے وی سی کیلئے تین ناموں کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ ان ناموں میں پروفیسر نعیم، پروفیسر الیاس ظفر اور پروفیسر ڈاکٹر ثقلین نقوی شامل تھے۔ یونیورسٹی کے چانسلر یعنی صدر مملکت نے سینیٹ کو نیا پینل بنا کر دوبارہ سمری بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002525/صدر-نے-بلتستان-یونیورسٹی-کے-وائس-چانسلر-کی-تعیناتی-کیلئے-بھیجی-گئی-سمری-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org