0
Sunday 3 Jul 2022 22:06

تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر ملی وحدت کا قیام وقت کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ

تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر ملی وحدت کا قیام وقت کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر ملی وحدت کا قیام وقت کی ضرورت ہے، دین اسلام کے ماننے والے تمام تر اختلافات ختم کرکے متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے شیخ مرزا علی صدر ملی یکجتی کونسل جی بی، مشتاق احمد ایڈووکیٹ سیکٹری جنرل ملی یکجتی کونسل جی بی و نائب امیر، مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی جی بی، مولانا تنویر حیدری امیر گلگت، فدا حسین چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی جی بی اور نوید اللہ خان نے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان جی بی کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔ آزاد کشمیر سے زمینی رابطے کے لیے شونٹر ٹنل پر فوری کام کا آغاز کیا جائے، جی بی کے پانی سے پورا پاکستان سیراب ہوتا ہے لہٰذا گندم سبسڈی قائم رکھی جائے اور معیاری گندم فراہم کی جائے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں لگائے گئے تمام پاپولر نعرے فلاپ ہو چکے ہیں، آج پاکستان معاشی طور پر جس مقام پر کھڑا ہے اس کے زمہ دار پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سود ایک لعنت ہے، حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرے، آج مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، مظلوم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اسلام پسند اور محب وطن پاکستانی ہیں، ہر مشکل وقت میں انھوں نے وطن کے لیے قربانی دی ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ان قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 1002527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش