0
Monday 4 Jul 2022 00:18

ڈیرہ اسماعیل خان، جامعۃ النجف میں دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان، جامعۃ النجف میں دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں بالخصوص نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور فقہی مسائل سے آگاہی کے لیے دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل جامعۃ النجف علامہ محمد رمضان توقیر، وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر عسکری، دیگر معززین اور دین شناسی شارٹ کورس میں حصہ لینے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دین شناسی شارٹ کورس کی تقریب سے پرنسپل علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آجکل معاشرے میں دین شناسی اور فقہی مسائل سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم و تربیت اور ابتدائی فقہی مسائل سے روشناس کرائیں، کیونکہ دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علوم بھی حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے قابل ذکر انعامات تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1002530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش