0
Sunday 3 Jul 2022 23:10

ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ تاحال بحال نہ ہو سکا

ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ تاحال بحال نہ ہو سکا
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوئے تقریبا ڈیڑھ برس کا عرصہ بیت گیا، اس دوران اب تک اکاﺅنٹ نہ ہی بحال کیا جا سکا اور نہ ہی سسپینڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوئے ڈیڑھ برس کا عرصہ بیت گیا، مگر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ اکاﺅنٹ بحال یا سسپینڈ نہ کر سکا۔ گزشتہ برس 16 فروری کو آخری ٹوئٹ کی گئی تھی، جس کے بعد اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا تھا، اس سلسلے میں سندھ پولیس نے باضابطہ طور پر ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا اور متعدد خطوط بھی لکھے، لیکن ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، جس وقت اکاﺅنٹ ہیک کیا گیا تو اس وقت فالوورز کی تعداد 42 ہزار کے قریب تھی، جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر ساڑھے چوالیس ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ اس اکاﺅنٹ پر کوئی نئی پوسٹ نظر نہیں آرہی، لیکن ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین اسے مسلسل فالو ضرور کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر کوئی صارف اپنے کسی ایسے مسئلے کا ذکر کرتا ہے، جس میں پولیس سے مدد طلب کی جائے، تو صارفین مذکورہ اکاﺅنٹ کو ٹیگ کر دیتے ہیں۔ پولیس حکام نے سندھ پولیس کا نیا ٹوئٹر اکاﺅنٹ تو بنا لیا ہے، لیکن پرانا اکاﺅنٹ اب تک بحال نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی سسپینڈ کیا گیا ہے، نئے اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کر دیا گیا تھا کہ پرانا اکاﺅنٹ ہیک ہو چکا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایف آئی اے کے متعلقہ یونٹ سائبر کرائم کو باقاعدہ طور پر خطوط لکھے جا چکے ہیں، لیکن اب تک اکاﺅنٹ نہ ہی بحال کیا گیا اور نہ ہی اب تک سسپینڈ کیا گیا ہے، اگر سسپینڈ ہی کر دیا جائے، تو کم از کم اس پریشانی سے ضرور بچا جا سکتا ہے، جو صارفین ایک دوسرے کو ٹیگ کر رہے ہیں۔ ٹیگ کرنے کی صورت میں جو مصیبت میں ہوتا ہے، وہ یہ امید کرتا ہے کہ اس سے سندھ پولیس کی جانب سے رابطہ کیا جائے گا اور اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا، لیکن بنیادی طور پر سندھ پولیس کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کوئی ان کی مدد کا طالب ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش