QR CodeQR Code

آمر ضیاء کیجانب سے مارشل لا لگانے کیخلاف پیپلز پارٹی سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گی

3 Jul 2022 23:22

اپنے مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں نے کہا کہ پانچ جولائی 1977ء کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور جموریت کی مضبوطی کیلئے ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ آئندہ کسی بھی منتخب حکومت کا تختہ نہ الٹا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پانچ جولائی 1977ء میں پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اس وقت کے فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کی جانب سے مارشل لاء لگانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے تحت 5 جولائی منگل کو کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سیکرٹری جنرل وقار مہدی و دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا، وہی ان کے عدالتی قتل میں بھی ملوث تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں ورکرز نے اپنی جانوں کی قربانی دی، جمہوری حکومت کو ہٹا کر آمریت کے نفاذ کی کسی بھی کوشش کی پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی 1977ء کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ آئندہ کسی بھی منتخب حکومت کا تختہ نہ الٹا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 1002533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002533/ا-مر-ضیاء-کیجانب-سے-مارشل-لا-لگانے-کیخلاف-پیپلز-پارٹی-سندھ-بھر-میں-یوم-سیاہ-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org