0
Sunday 3 Jul 2022 23:39

کراچی میں مرمت کے نام پر کے الیکٹرک کیجانب سے طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

کراچی میں مرمت کے نام پر کے الیکٹرک کیجانب سے طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا جینا محال
اسلام ٹائمز۔ مرمت کے نام پر کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں اہلِ کراچی کی جان اور صحت سے کھیلنا شروع کر دیا۔ شہریوں کے مطابق کے الیکٹرک تو قربانی کے آدھے پیسے ہڑپ کر گئی۔ کراچی میں بجلی کی بندش سے پریشان حال شہریوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے باوجود متعدد علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا۔پورے کراچی میں میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ بغیر کسی وجہ کے مرمت کے نام پر دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صبح 8 بجے سے مختلف علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار مرتبہ ساڑھے چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی میں شدید گرم موسم کے پیش نظر شہر میں کسی بھی قسم کے مینٹیننس شٹ ڈاون کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، تاہم شہر بھر میں شٹ ڈاؤن کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے کراچی والوں کا میٹر شارٹ کر دیا ہے۔ گلستان جوہر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج رہے، راشد مہناس روڈ ملینیم مال کے قریب شہریوں کا بجلی پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج، سڑک بلاک کر دی۔ کراچی میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صدر موبائل مارکیٹ کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 1002539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش