0
Sunday 3 Jul 2022 23:50

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، ایم ڈبلیو ایم

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، مرکزی جامع مسجد جعفریہ و امام بارگاہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن کے امور میں بے جا مداخلت کسی صورت قبول نہیں، اسٹیل مل انتظامیہ اپنی حدود میں رہے، عزاداری سید الشہداءؑ کوئی یزید نہ روک سکا، حکومت اور ضلعی انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کی مسجد و امام بارگاہ میں بلاجواز مداخلت کا فوری نوٹس لے، حکومت فوری طور پر سی ای او شجاع حسن خورزمی کو برطرف کرے، بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سے ملاقات کیلئے آئے مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ کمپلیکس کے انتظامی وفد، انجمن غلامان آل رسولؐ، انجمن محبان آل محمدؐ کے عہدیدان فرحت عباس، محب علی ہسیبانی، زوار حسین، نجم اقبال مغل اور شہزاد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

احسن رضوی نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجد جعفریہ و امام بارگاہ کمپلیکس کے ترقیاتی امور اور عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹوں کا ڈالا جانا قابل مذمت اقدام ہے، انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملز کی جانب سے اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے، عزاداری کے اجتماعات میں مداخلت سابقہ روایات کے بھی منافی ہے، منتخب مسجد انتظامیہ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ جس کو چاہے عشرہ مجالس عزا سے خطاب کروائے۔ انہوں نے کہا کہ CEO پاکستان اسٹیل ملز کا عزاداری کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں بے جا دخل اندازی کرنا اور رکاوٹ ڈالنا عزاداروں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

احسن رضوی نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ شبیہ روزہ امام حسینؑ، سرد و غسل خانہ برائے میت کے پروجیکٹس اور عشرہ محرم الحرام سمیت دیگر امور میں مداخلت سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتظمین مسجد و امام بارگاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وفاقی وسندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کے سنجیدہ حل کیلئے اقدام کریں، مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، محرم الحرام نزدیک ہیں، عزاداروں کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے سٹرکوں کا رخ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1002540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش