0
Monday 4 Jul 2022 00:56

اینریکے مورا کیساتھ مذاکرات کے نئے وقت و مقام پر گفتگو جاری ہے، ڈاکٹر علی باقری

اینریکے مورا کیساتھ مذاکرات کے نئے وقت و مقام پر گفتگو جاری ہے، ڈاکٹر علی باقری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ و ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر علی باقری نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کی خاطر یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ و مذاکراتی رابطہ کار اینریکے مورا کے ساتھ وقت و مقام کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ تہران میں منعقد ہونے والی چوتھی "نام نہاد امریکی انسانی حقوق" نامی سالانہ کانفرنس کے موقع پر خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ نے قطری دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والے 2 روزہ بالواسطہ مذاکرات پر روشنی ڈالی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس موقع پر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوحہ مذاکرات از قبل طے شدہ ایجنڈے کے تحت منعقد ہوئے ہیں جبکہ اس سلسلے کے آئندہ مذاکرات اس معاہدے کے مطابق انجام پائیں گے جو ہمارے اور مدمقابل فریق کے درمیان طے پائے گا جبکہ اس وقت اینریکے مورا اس حوالے سے سفارتکاری میں مصروف ہیں اور یہ کہ ہمارے اور اینریکے مورا کے درمیان نئے مذاکراتی سلسلے کا وقت و مقام بھی عنقریب حتمی شکل اختیار کر لے گا۔
خبر کا کوڈ : 1002554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش