0
Monday 4 Jul 2022 01:13

عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ

عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی ہے، جس کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔ وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے رہنماء نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء نے امریکا کے نائب سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو سے ملاقات کی اور امریکی حکومت سے معافی مانگ کر سلسلہ وہیں سے شروع کرنے کی درخواست کی، جہاں سے ٹوٹا تھا۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والے کی ہوا نکل گئی ہے اور اب وہ امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے، جہاں سے ٹوٹا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا کے معاملے پر عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ لو کی منتیں ترلے کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش