0
Monday 4 Jul 2022 01:22

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منگل کو طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منگل کو طلب
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی (منگل) کو طلب  کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی چیمبر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورت حال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منگل کو تین بجے طلب کیا گیا ہے. اجلاس میں سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش