0
Monday 4 Jul 2022 07:58

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے لئے آڈیٹرز کی تقرری، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ممبران کو بھجوا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش