0
Monday 4 Jul 2022 08:19

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو اٹلی میں موجود یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے اٹالین ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے۔ مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق  تودہ گرنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی، تاہم خیال کیا جا رہا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ حادثے کا سبب ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حادثے کے وقت پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی مکمل تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے شاید 15 افراد لاپتہ ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش