0
Monday 4 Jul 2022 10:14

حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کی بجائے مشکلات بڑھا رہی ہے، زہرا نقوی

حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کی بجائے مشکلات بڑھا رہی ہے، زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خوار کر دیا ہے، اتحادی جماعتیں خاص ایجنڈے پر حکومت میں آئی ہیں، ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ملک میں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے، لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جُوں تک نہیں رینگ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے، اس کی نظیر ماضی کی کسی حکومت میں نہیں ملتی، حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کے بجائے مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے، عوام کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش