QR CodeQR Code

کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ

4 Jul 2022 11:27

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کیلئے نیپرا کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1002629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002629/کراچی-والوں-پر-ایک-اور-بجلی-بم-گرا-دیا-گیا-9-روپے-66-پیسے-فی-یونٹ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org