QR CodeQR Code

دعا زہراء نابالغ اور عمر 15 سال قرار، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

4 Jul 2022 11:51

ذرائع کے مطابق دعا زہراء کو میڈیکل رپورٹ میں "مائنر" لکھا گیا ہے، اسکی عمر 15 سے زیادہ اور 16 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا زہرءا کی عمر کے تعین کیلئے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہراء کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق دعا زہراء کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 12 بجے سماعت ہوگی۔ عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پر ایک بار پھر دعا کا مکمل طبی معائنہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دعا زہراء کو میڈیکل رپورٹ میں "مائنر" لکھا گیا ہے، اس کی عمر 15 سے زیادہ اور 16 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا زہراء کی عمر کے تعین کیلئے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے۔ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا اور میڈیکل کیلئے دعا زہراء کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کیلئے لاہور سے کراچی لائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1002633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002633/دعا-زہراء-نابالغ-اور-عمر-15-سال-قرار-میڈیکل-رپورٹ-عدالت-میں-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org