0
Monday 4 Jul 2022 11:51

کورونا کی مثبت شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی

کورونا کی مثبت شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد کراچی میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 20 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 675 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 212 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 456 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کر گیا۔ ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا وائرس کے 500 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 3 مثبت آئے ہیں، حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 826 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 508 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

میرپور آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 44 فیصد، کوئٹہ میں 2 اعشاریہ 71 فیصد اور مردان میں 2 اعشاریہ 21 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 48 فیصد، لاہور میں 3 اعشاریہ 29 فیصد اور پشاور میں 4 اعشاریہ 51 فیصد رہی۔ اسی طرح  راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 75 فیصد اور فیصل آباد میں 1 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1002634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش