0
Monday 4 Jul 2022 12:28

نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا

نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جا رہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور  فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں اور  واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کوئی شواہد نہیں مل سکے ہیں۔ دوسری جانب آر پی او بابر سرفراز نے دوہرے قتل کا نوٹس لے کر متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔
خبر کا کوڈ : 1002639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش