3
0
Monday 4 Jul 2022 12:30

لاہور، نعرہ حیدری لگانے پر تھیم پارک سوسائٹی کے گارڈز نے نوجوان قتل کر دیا

لاہور، نعرہ حیدری لگانے پر تھیم پارک سوسائٹی کے گارڈز نے نوجوان قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ملتان روڈ پر واقع پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی تھیم پارک کے سکیورٹی گارڈ نے نعرہ حیدری لگانے پر 22 سالہ نوجوان توقیر حسین کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ توقیر عباس کے والد رستم علی کے مطابق وہ اور توقیر حسین فجر کی نماز پڑھ کر جا رہے تھے کہ توقیر حسین راستے میں ’’علیؑ حق، علیؑ حق‘‘ کے نعرے لگا رہا تھا، سکیورٹی گارڈ نے منع کیا، اس کے باوجود توقیر نعرے لگانے سے باز نہیں آیا۔ رستم علی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ وہ گھر پہنچے تو سوسائٹی کے گارڈ حاجی خوشی، ایڈمن افسر ہارون اور ہارون کا بیٹا، ان کے گھر پر حملہ آور ہوگئے اور توقیر حسین کو زبردستی اُٹھا کر سوسائٹی کے دفتر لے گئے۔

رستم علی کے بقول وہ اپنے بیٹے شکیل حسین اور ہمسائے کاشف کو لے کر سوسائٹی آفس پہنچے، تو ملزمان توقیر حسین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔ رستم علی نے مزید بتایا کہ ہم نے سکیورٹی گارڈ اور ایڈمن افسر سے معافی مانگی اور یقین دلایا کہ توقیر آئندہ نعرے نہیں لگائے گا، لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی اور توقیر حسین کے ہاتھ پاوں باندھ کر تشدد کرتے رہے، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ توقیر حسین کے والد نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سندر لاہور میں درخواست دیدی، جس پر پولیس نے گارڈ اور ایڈمن افسر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

بنت حوا
Pakistan
شرم کرنی چاہیئے ایسے بے دین لوگوں کو، لعنت بر دشمن علی۔
ثاقب حسین
Pakistan
2 دن کے اندر اندر ان لوگوں کو پھنسی دینا چاہیئے چوک میں لا کر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونا چاہیئے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ خون کا بدلہ خون، ان کو پھنسی دینی چاہیئے جلد سے جلد۔
سید حسن عباس
Pakistan
دشمنان حضرت علی علیہ السّلام آج بھی زندہ ہیں۔ خدا کی لعنت ہو دشمنان علی علیہ السّلام پر۔ مولا علی علیہ السّلام ہی اصل حق ہیں، ان کے مقابلے پر جو بھی آیا، وہ باطل و کفر ہے۔ حکومت قاتل کو فوری سزائے موت دے، شہید کے ورثاء کو 20 لاکھ معاوضہ دے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دے اور ایک عدد پلاٹ دے۔
ہماری پیشکش