QR CodeQR Code

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کر دیا

4 Jul 2022 12:04

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن قوانین میں ترامیم اوورسیز پاکستانیوں کے حق کی خلاف ورزی ہے جبکہ آئین پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن قوانین میں ترامیم اوورسیز پاکستانیوں کے حق کی خلاف ورزی ہے جبکہ آئین پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے۔ آئینی حق کو استعمال کرنے کی سہولت تارکین وطن کو فراہم نہیں جا رہی، لہذا عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1002648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002648/عمران-خان-نے-اوورسیز-پاکستانیوں-سے-متعلق-الیکشن-ایکٹ-میں-ترمیم-کو-چیلنج-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org