QR CodeQR Code

عراق اور شام کی درمیانی سرحد پر واقع امریکی اڈے میں دھماکہ

4 Jul 2022 18:48

عراقی پارلیمنٹ کیجانب سے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی منظوری اور بغداد کیجانب سے اس معاملے میں تاخیر کے بعد امریکی اتحاد کے لاجسٹک قافلوں کو ہفتہ میں یا بعض اوقات دن میں کئی بار سڑک کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی ذرائع ابلاغ نے شام کی سرحد کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر دو دھماکوں کی خبر دی ہے۔ بعض عراقی میڈیا ذرائع نے عراق میں ''العمر'' آئل فیلڈ میں ایک امریکی بیس کیمپ پر دو دھماکوں کی خبر دی ہے۔ یہ آئل فیلڈ شام اور عراق کی سرحدی پٹی (Border Line) پر واقع ہے۔ فی الحال دھماکوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ دوسری طرف گذشتہ روز عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بھی امریکی فوج کے نقل و حمل کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی منظوری اور بغداد کی جانب سے اس معاملے میں تاخیر کے بعد امریکی اتحاد کے لاجسٹک قافلوں کو ہفتہ میں یا بعض اوقات دن میں کئی بار سڑک کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002682/عراق-اور-شام-کی-درمیانی-سرحد-پر-واقع-امریکی-اڈے-میں-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org